اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (بریلوی مکتبہ فکر) ملک کا مرکزی دینی تعلیمی بورڈ ہے، جس کی صدارت مفتیِ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن فرما رہے ہیں۔ یہ مقتدر ادارہ ملک بھر کے مدارس کے الحاق، نصابِ تعلیم کی ترتیب اور امتحانات کے انعقاد کا باضابطہ ذمہ دار ہے، جو تحفیظ القرآن، تجوید و قرأت، متوسطہ، درسِ نظامی اور تخصص جیسے علمی شعبہ جات میں اسناد جاری کرتا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق معادلہ حاصل کر کے اپنی اسناد کو ایم اے عربی یا اسلامیات کے مساوی تسلیم کروا سکتے ہیں، جس سے ان کے لیے عصری یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے راستے کھل جاتے ہیں۔

    Preview